شیعہ منبروں کے بین الاقوامی نخبگان کی پہلی کانفرنس
حضرت علی اصغر علیہ السلام عالمی اجتماع کے سیکریٹری نے 6 سال کے بعد شیعہ منبروں کے بین الاقوامی نخبگان کی پہلی کانفرنس میں امام حسین علیہ السلام کے محترم پیرہن سے متعلق اپنی تحقیقات کا انکشاف کیا۔ یہ اجلاس 800 سے زائد حوزہ اور یونیورسٹی کے اساتذہ، خطباء، شعراء اور فنکاروں کی موجودگی میں، "محترم سید الشہداء علیہ السلام کا پیرہن، قیام قائم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا پرچم” کے عنوان سے، امام ہادی علیہ السلام کی شہادت کے دن کے ساتھ بیک وقت، 5 بہمن 1401 کو حرم مطہر رضوی میں منعقد ہوا۔
یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ اس اجلاس میں 60 مختلف قومیتوں سے 190 افراد نے شرکت کی۔