پیراهن معظم سیدالشہداء علیہ السلام کی علامتی تصویر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کے معظم پیراہن کی علامتی تصویر کئی سالوں کی جامع تحقیق کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ اس کے اجزاء، ابعاد اور رنگ کو روایتوں کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اسی لیے ہمیں قوی امید ہے کہ یہ کامل عاشورا کا نشان مجالسِ حسینی میں تعظیم اور تکریم کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
لہٰذا، اس تعظیم کے حصول کے لیے، اس کی رونمائی صرف شب یا روز عاشورا کے چند لمحوں کے لیے کی جائے اور سال بھر عوام کے سامنے نہ لائی جائے۔
