پیرہن کی تحقیقات
حضرت سید الشہداء علیہ السلام کا محترم پیرہن جنت کا تحفہ اور اعلیٰ علیین سے عطیہ ہے؛ انبیاء کرام کی میراث اور اس کی ذات غم سے بھرپور ہے۔ یہ پیرہن ایک الہیٰ تدبیر کے ساتھ سب سے پہلے حضرت آدم صفی اللہ علیہ السلام پر نازل ہوا اور معنوی سفروں کے ذریعے ۱۲۴۰۰۰ انبیاء کرام کے لئے نجات دہندہ بنا۔ پھر جب یہ چودہ معصومین علیہم السلام کے پاس پہنچا، تو حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے ذریعے کربلا آیا۔ عاشوراء کے دن سید الشہداء علیہ السلام کے پاک جسم پر پہنایا گیا، اور آخر میں ظہور کے مقصد کے ساتھ، حق پسندی اور دنیاوی انتقام کے لئے حضرت بقیت اللہ الاعظم عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ہاتھوں ظاہر ہوگا۔ اور قیامت کبریٰ کے دن، حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا اسے خدا کے حضور لے جا کر انتقام طلب کریں گی۔